پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پشاور میں زلزلے کے
پڑھیں:
محکمہ بلدیات پنجاب میں کروڑوں کا غبن، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف
محکمہ بلدیات پنجاب میں 9 کروڑ 45 لاکھ کا غبن سامنے آیا ہے جس کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی مالی سال 2019 اور 2020 آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہ کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق سولڈ ویسٹ منصوبے کے پی سی ون معاہدے اور ادائیگیوں کے ثبوت غائب کردیے گئے، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی باربار یاد دہانی پر بھی مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں اور آڈٹ ٹیم کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی، کنسلٹنٹس کی فیس،بینک گارنٹی کا ریکارڈ نہیں دیا گیا۔ڈی جی لوکل گورنمنٹ آفس نے ریکارڈ فیلڈ دفاتر میں ہونے کا مؤقف اپنایا لیکن آڈٹ کمیٹی نے مؤقف مسترد کرتے ہوئے 45 دن میں انکوائری کی ہدایت دی۔آڈیٹر نے جون 2019 میں ریکارڈ کی عدم فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ قواعد کی خلاف ورزی پر ذمے داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ناگزیر ہے۔