WE News:
2025-07-29@03:09:33 GMT

قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کی امید، موسم بہتر ہونے کی نوید

پاکستان میں شدید گرمی کے بعد اب کہیں کہیں بارش کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، لیکن بالائی علاقوں میں بارش، تیز ہوا اور گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔

جمعہ 13 جون:

ملک بھر میں گرمی اور خشکی کا راج رہے گا، خاص طور پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ تاہم خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں، پوٹھوہار ریجن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے۔

ہفتہ 14 جون:

صورتحال تقریباً ویسی ہی رہے گی۔ گرمی بدستور برقرار رہے گی، مگر خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

اتوار 15 جون تا پیر 16 جون:

اب بھی زیادہ تر علاقوں میں گرمی رہے گی، لیکن اوپر دیے گئے علاقوں میں بارش، ہوائیں اور گرج چمک جاری رہ سکتی ہے۔

منگل 17 جون:

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں دوبارہ شدید گرمی ہوگی۔ دوپہر کے وقت میدانی علاقوں میں گرد اُڑانے والی ہوائیں یا جھکڑ چل سکتے ہیں۔

شدید گرمی کے دوران شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، زیادہ دھوپ میں نہ نکلیں، پانی زیادہ پیئیں اور ممکن ہو تو دوپہر کے وقت گھروں میں رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

ابھرتے چیلنجز کے دوران عسکری تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

اسلام آباد میں ریجنل چیفس آف ڈیفینس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے سینیئر عسکری رہنماؤں نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تاریخی کثیرالملکی اجلاس خطے میں سیکیورٹی تعاون، عسکری سفارتکاری اور تزویراتی مکالمے کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ترجمان پاک فوج

‘تعلقات کو مضبوط، امن کو یقینی بنانا’ کے موضوع پر منعقدہ اس کانفرنس کا مقصد انسداد دہشت گردی، تربیتی اقدامات اور دفاعی و سلامتی کے دیگر شعبوں میں بہترین طریقہ کار کے تبادلے کے ذریعے تعاون کو فروغ دینا تھا۔

آئی ایس اپی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کانفرنس میں شامل وفود کو خوش آمدید کہا اور علاقائی امن، استحکام اور تعمیری روابط کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں جہاں سرحد پار خطرات اور پیچیدہ چیلنجز درپیش ہیں، وہاں عسکری سطح پر باہمی تعاون، تزویراتی مکالمہ اور اعتماد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ پاکستان اپنے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر ایک محفوظ اور خوشحال خطے کی تشکیل کے لیے پُرعزم ہے۔

کانفرنس میں علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال، وسطی اور جنوبی ایشیا میں تیزی سے بدلتا ہوا تزویراتی ماحول، مشترکہ تربیتی اقدامات، انسداد دہشت گردی میں تعاون اور انسانی بحرانوں کے دوران مربوط ردعمل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

شرکا نے امن، باہمی احترام، قومی خودمختاری کے احترام اور دہشت گردی، سائبر خطرات اور انتہا پسندی جیسے مشترکہ چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک فوج جدید جنگی حکمت عملی کے تحت دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں شریک نمائندوں نے پاکستان کی میزبانی، قیادت اور ایک جامع و دوراندیش دفاعی سفارت کاری کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ تزویراتی ہم آہنگی پاکستان کے ایک محفوظ، مربوط اور باہمی تعاون پر مبنی خطے کے وژن کی عکاسی کرتی ہے جو مشترکہ سلامتی کے مفادات اور علاقائی یکجہتی پر مبنی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی ایس پی آر پاک فوج دفاعی تعاون عسکری تعاون

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، کن علاقوں میں بارش متوقع؟
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار، چند مقامات پر بارش کی توقع
  • لاہور اور پنجاب بھر میں مون سون کا نظام موجود، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ابھرتے چیلنجز کے دوران عسکری تعاون کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • اتوار سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
  • کراچی پر آج اور کل بادل چھائے رہیں گے، پیر سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • کل)سی31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز
  • آمریت کے مقابلے میں انسانی حقوق کا تحفظ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری، یو این چیف
  • کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ پھر شروع