پنجاب کے بجٹ میں تنخواہیں 10 فیصد بڑھیں گی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
پنجاب کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی بجٹ 16 جون کو پیش ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ صحت پر 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے۔
بجٹ میں کسانوں کو گندم، چاول کے بیج اور کھاد کے لیے اضافی فنڈز مہیا کیے جانے کی بھی تجویز بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’ستھرا پنجاب – ویسٹ ٹو ویلیو‘ پراجیکٹ کے تحت پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ لاہور کے علاقے لکھو ڈیر میں بائیو ڈی گریڈ ایبل آلائشوں سے بائیوگیس پیدا کی گئی، جس سے ایک ہزار میٹرک ٹن آلائشوں سے 20 سے 25 ہزار کلو گیس تیار کرنا ممکن ہوا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے گیس پیدا کرکے 60 سے 70 لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے، جبکہ چند لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ 3 ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل کیا جا سکے گا، اور 10 سال میں لینڈ فل سائٹ سے گیس کے ذریعے 2.5 ملین ڈالر آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: درخت کاٹنے کے بجائے گوبر سے گیس کیوں نہ بنائیں؟
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن جبکہ لکھو ڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور 4.2 ملین ڈالر آمدن کی امید ہے۔
ویسٹ ٹو ویلیو انکوبیشن سینٹر نوجوانوں کو سیڈ فنڈنگ، تکنیکی معاونت اور تحقیق و ترقی کے مواقع فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایل ڈبلیو ایم سی کے اس منصوبے کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
’ستھرا پنجاب - ویسٹ ٹو ویلیو‘ بائیو گیس مریم نواز شریف وزیراعلٰی پنجاب