ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی، چولستان میں پارہ 48 اور سبی میں 46 ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے چولستان میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق چولستان میں پانی کے ذخائر خشک ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے مویشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید گرمی کے باعث صحرائی علاقوں میں مال مویشیوں کی ہلاکتیں بھی رپورٹ ہو رہی ہیں۔
مقامی افراد نے مزید بتایا کہ سخت گرمی اور کنویں خشک ہونے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 31، لورالائی میں 36، خضدار میں 38، تربت میں 42 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں اگلے 2 روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ
پڑھیں:
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔