بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان تاحال شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جب کہ درجہ حرارت بھی 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبے کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ژوب میں پارہ 39 ڈگری تک پہنچا۔ اسی طرح سبی میں درجہ حرارت سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے بھر میں شدید گرمی کی واضح علامت ہے۔ تربت میں 45، نوکنڈی میں 43 اور چمن میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
ساحلی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور جیوانی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جس کے پیش نظر شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ، پانی کا زیادہ استعمال اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ گرمی سے پیدا ہونے والی ممکنہ طبی مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کی
پڑھیں:
فیفا رینکنگ: اسپین پھر سے دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا، پاکستان کی بھی ترقی
اسپین ایک بار پھر دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا۔ پاکستان بھی دو درجے ترقی کے ساتھ 199 نمبر پر آگیا۔
فیفا کی جانب سےجاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اسپین ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
فرانس نے بھی ایک درجہ چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ ارجنٹائن کی دنیائے فٹبال پر سبقت ختم، دو درجے تنزلی سے اب اس کی تیسری پوزیشن ہے۔
انگلینڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ پرتگال ایک درجے ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ برازیل ایک درجے تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلا گیا۔
ہالینڈ اور بیلجیم کی بدستور بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن برقرار ہے۔
کروشیا ایک درجے چھلانگ لگاکر نویں جبکہ اٹلی بھی ایک درجہ ترقی سے دسویں پوزیشن پر آگیا ہے۔
https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935
بھارت ایک درجے تنزلی کے بعد 134 نمبر پر چلا گیا ہے۔
یاد رہےکہ اس وقت فیفا کی عالمی درجہ بندی میں 210 ممالک ہیں۔