غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے۔ میئر لندن
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن:۔ میئر لندن سر صادق خان نے کہا ہے کہ بیس ہزار بچے اسرائیلی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بھوک سے مر گئے ہیں۔
جب میں بچوں کی بھوک سے مرنے کی تصاویر دیکھتا ہوں جب میں دیکھتا ہوں کہ غزہ کا صحت کا نظام تباہ ہو چکا ہے، ضرورت مندوں تک سامان نہیں پہنچ رہا، یہ قحط انسان کا پیدا کردہ ہے۔ جب میں عالمی عدالتِ انصاف کے عبوری فیصلے کو پڑھتا ہوں اور پھر اس ہفتے اقوامِ متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ دیکھتا ہوں، تو میں اس نتیجے پر پہنچتا ہوں کہ غزہ میں ہم اپنی آنکھوں کے سامنے نسل کشی دیکھ رہے ہیں۔
میئر لندن صادق خان نے مغربی لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں منعقدہ پروگرام “عوامی سوالات کا وقت” میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ فورم سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے جس میں میئر اور اسمبلی کے اراکین سے ٹرانسپورٹ، پولیسنگ اور ہا ¶سنگ جیسے مسائل پر سوالات کئے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی کے اغواء کا مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-2
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز 8 میں کار سوار افراد کی جانب سے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی کو اغوا کرنے کے معاملے میں واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں درج کر لیا گیا۔