بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی اسٹار کرکٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم گزشتہ چند سالوں سے میدان میں کارکردگی نہ دکھانے پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں، چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے 23 رنز بنائے اور ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس تنقید کے دوران بھارتی سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بابر اعظم کی حمایت کی ہے، انہوں نے پاکستانی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ بابر اعظم کا احترام کریں اور ان کے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بابر نے آپ کے لیے رنز بنائے ہیں اور وہ طویل عرصے تک آپ کے لیے ہی کھیلیں گے، ان کا احترام کرنا سیکھیں، دور سے پتھر نہ پھینکیں۔

سدھو نے بابر اعظم کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو بہتری کے لیے مشورے بھی دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنے پاؤں کی پوزیشن پر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ گیند کی باؤنس اور موومنٹ کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔

بابر اعظم کی حالیہ کارکردگی پر تنقید کے باوجود سدھو اور دیگر ماہرین کا ماننا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور مناسب رہنمائی اور حمایت سے اپنی فارم دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

شائقینِ کرکٹ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ بابر اعظم کبھی میچ جیتنے والی اننگز نہیں کھیلتے اور صرف اپنے ہی ریکارڈز کا پیچھا کرتے رہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تارکین وطن پاکستانی “پاک آئی ڈی” ایپ پرگاڑیاں رجسٹر کروا سکیں گے
  • جب آپ رنز بناتے ہیں تو جیت کا یقین ہوتا ہے، بابر اعظم اور سلمان علی آغا کی دلچسپ گفتگو
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
  • بابر اعظم کا نیا سنگ میل ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز بن گئے
  • شبر زیدی کے خلاف دو دن قبل درج ہونے والی ایف آئی آر ختم کیوں کرنا پڑی؟