معروف سابق کرکٹر اور ٹی وی شخصیت نوجوت سنگھ سدھو نے حالیہ انٹرویو میں کامیڈین کپل شرما کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اُن کی جدوجہد اور صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی فنکار کے لیے ایک مناسب پلیٹ فارم کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے تاکہ اُس کی صلاحیتیں اجاگر ہو سکیں۔

سدھو، جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے مقبول شو دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے اسکرین پر واپس آئے ہیں، اب انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ میں بطور جج نظر آئیں گے۔ نو بھارت ٹائمز کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے نہ صرف اپنے ذاتی تجربات شیئر کیے بلکہ کپل شرما کی جدوجہد اور کامیابی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کے درمیان لڑائی، اصل معاملہ کیا ہے؟

سدھو نے بتایا کہ جب کپل شرما نے 2006 میں پہلی مرتبہ ٹی وی پر قدم رکھا تو وہ نہایت سادہ حالت میں تھے۔ اُن کے بقول، ’کپل شرما بھلّر کی تھیٹر سوسائٹی میں صرف 100 روپے کے عوض کام کرتے تھے۔ جب وہ پہلی بار ٹی وی پر آئے، تو اُن کے سر پر بال نہیں تھے، پیٹ نکلا ہوا تھا اور وہ 45 سال کے لگتے تھے۔ لیکن جب انہیں ایک بڑا پلیٹ فارم ملا، تو ان کی صلاحیت نکھر کر سامنے آئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ فن کا اصل امتحان اس وقت ہوتا ہے جب اسے صحیح موقع ملے، بالکل اسی طرح جیسے کرکٹ کے آئی پی ایل میں کھلاڑی راتوں رات اسٹار بن جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟

سدھو نے بتایا کہ جب وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ تھے، تو سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے انہیں ایک سرکاری عشائیے پر مدعو کیا، جہاں جارج بش بھی موجود تھے۔ ’منموہن سنگھ کے پی اے نے مجھے فون کر کے بتایا کہ جارج بش آ رہے ہیں اور انہوں نے پوچھا کہ ’سدھو ازم‘ کیا ہے؟ جب انہیں بتایا گیا کہ میرے کہے گئے جملے سدھو ازم کہلاتے ہیں، تو انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے مجھ سے ایک مثبت قول سنانے کو کہا، تو میں نے کہا: ’اپنا چہرہ سورج کی طرف رکھو، تاکہ تمہیں اپنی پرچھائیں نہ دیکھنی پڑے‘۔ وہ خوب ہنسے‘۔

کپل شرما آج بھارت کے مقبول ترین کامیڈینز اور ٹی وی میزبانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے 2007 میں دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیت کر قومی سطح پر توجہ حاصل کی، جس کے بعد ان کے کیریئر نے تیزی سے ترقی کی۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے کیفے پر 2 بار فائرنگ کیوں کی گئی، وجہ سامنے آگئی

2013 میں شروع ہونے والا ان کا شو کامیڈی نائٹس وِد کپل ایک ثقافتی سنگ میل ثابت ہوا، جس نے انہیں ہر گھر کا مقبول نام بنا دیا۔ بعد ازاں، دی کپل شرما شو نے اس کامیابی کو مزید دوام بخشا۔

کپل شرما نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا اور کس کس کو پیار کروں اور زوئیگاٹو جیسی فلموں میں کام کیا۔ ان کا حالیہ پروجیکٹ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والا دی گریٹ انڈین کپل شو (سیزن 3) ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کپل شرما شو کپل شرما۔ نوجوت سنگھ سدھو نیٹ فلکس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کپل شرما شو کپل شرما نوجوت سنگھ سدھو نیٹ فلکس کپل شرما انہوں نے

پڑھیں:

عدالت نے یوٹیوبر ‘ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا

لاہور کی ضلع کچہری نے یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ‘ڈکی بھائی کی رہائی کے لیے پروانہ جاری کر دیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے رہائی کے حکم نامے میں ہدایت کی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو بھی باضابطہ روبکار ارسال کر دی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو جوئے کی ایپلیکیشنز کی پروموشن سے متعلق کیس میں 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے بعد ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔
اسماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مراد علی شاہ کی سندھ اسمبلی میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کی سخت مذمت
  • سہیل آفریدی کا الزام: وفاقی حکومت کرپشن کے پیسے سے بیرون ملک جزیرے خرید رہی ہے
  • سرد ہوائوں کی آمد کے ساتھ شہری صدر کے علاقے میں فٹ پاتھ پرلگے اسٹال سے پرانے گرم کپڑے خریدر ہے ہیں
  • دھرمندر کی مسکراہٹ اور شفقت کبھی نہیں بھول سکوں گی، ارچنا پورن سنگھ
  • ’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل
  • عدالت نے یوٹیوبر ‘ڈکی بھائی کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا
  • انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی
  • سائنسدانوں کو 10 ہزار سال قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟
  • روہت شرما ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ایمبسیڈر مقرر
  • جنرل ساحر شمشاد کا ائیر ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، الوداعی پریڈ کاسلیوٹ، ائیرچیف کاخراجِ تحسین