سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان، کمنٹیٹر اور ریئلٹی شو جج نوجوت سنگھ سدھو نے انکشاف کیا کہ کرکٹ ان کا پہلا خواب نہیں تھا بلکہ وہ فوج میں جانا چاہتے تھے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرسدھو نے بتایا کہ وہ بچپن سے فوج میں شامل ہونا چاہتے تھے اور انہوں نے پہلی ہی کوشش میں انڈین ملٹری اکیڈمی(آئی ایم اے) کا امتحان پاس کر لیا تھا۔ لیکن جب وہ جانے ہی والے تھے تو والد نے انہیں روک دیا۔

سدھو کے بقول،’میرے والد نے کہا، ’نہ جا… میں تیرے بغیر جی نہیں پاؤں گا۔ اس دن میں نے اپنا خواب قربان کیا اور والد کا خواب پورا کرنے کے لیے کرکٹ کو اپنا لیا۔‘

لیکن کرکٹ کا سفر بھی سدھو کے لیے آسان نہیں تھا۔ پہلی بار ٹیم انڈیا میں منتخب ہونے کے بعد جب وہ اچانک ڈراپ ہوئے تو ایک مشہور اخبار نے ان پر مضمون لکھا، ”نوجوت سنگھ سدھو: دی اسٹروکلَیس ونڈر“۔ یہ لقب ان کے لیے اور خاص طور پر ان کے والد کے لیے بہت تکلیف دہ تھا۔

سدھو نے بتایا، ’وہ پہلا موقع تھا جب میں نے اپنے والد کو روتے دیکھا۔ میں دم بخود رہ گیا تھا۔‘

اس مایوسی کو سدھو نے اپنی ہار نہیں بننے دیا بلکہ محنت کو اپنا ہتھیار بنایا۔ انہوں نے خود سے وعدہ کیا کہ وہ اپنے والد کا فخربنیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ، ’میں نے چار سال تک ایک فوجی طرز کی ڈسپلنڈ روٹین اختیار کی۔ صبح 3 بجے اٹھنا، پچ کی تیاری خود کرنا، روزانہ گھنٹوں پریکٹس کرنا اور 125 چھکے مارنا، چاہے ہاتھوں سے خون ہی کیوں نہ نکلے۔‘

سدھو نے خاص دستانے بھی بنائے جو خون کو جذب کر لیتے تھے۔ آخرکار 1987 میں وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب ہوئے اور آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو میچ میں پانچ چھکے جڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف چھ چھکے لگا کر صرف دو میچوں میں 11 چھکوں کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے لگاتار پانچ نصف سنچریاں بھی سکور کیں، جو کئی برسوں تک ورلڈ ریکارڈ رہا۔

سدھو کا کہنا ہے، ’زندگی میں کچھ بھی آسان نہیں ہوتا۔ سب کچھ خون، پسینہ اور آنسو مانگتا ہے۔‘

اب وہ اپنی انہی قربانیوں اور تجربات کو دوسروں کے لیے ایک سبق کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ انڈیا’ز گاٹ ٹیلنٹ سیزن 11 میں جج کے طور پر وہ نوجوان ٹیلنٹ کو نہ صرف پرکھیں گے بلکہ انہیں حوصلہ بھی دیں گے۔

سیاست اور کرکٹ سے ریئلٹی ٹی وی تک کے سفر پر بات کرتے ہوئے سدھو نے کہا، ’اصل زندگی وہی ہے جو تب شروع ہوتی ہے جب آپ کچھ اور منصوبے بنانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ سیاست کبھی میرا پروفیشن نہیں تھا، یہ ایک مشن تھا۔ اب یہ نیا سفر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔‘

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے کیریئر میں کئی روپ اپنائے اور ہر میدان میں اپنی موجودگی درج کرائی۔ اب وہ ایک بار پھر ناظرین کو اپنی شخصیت اور تجربے سے متاثر کرنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ وہ ملائکہ اروڑا اور شان کے ساتھ انڈیا’ز گاٹ ٹیلنٹ کے جیوری پینل میں شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا یہ نیا سفر ان کے کثیر الجہتی کیریئر میں ایک اور نمایاں باب ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے سدھو نے کے لیے

پڑھیں:

کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی:

ابراہیم حیدری پولیس نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور ویڈیو بنانے والے درندہ صفت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت بلال عرف ڈاڈا ولد محمد حسین اور عبداللہ ولد محمد مبارک کے نام سے کی گئی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایاکہ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

متاثرہ بچی کے والد کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

ابراہیم حیدری پولیس نے متاثرہ بچی کے والد محمد یوسف کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے  انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • سشانت سنگھ خودکشی کیس؛ 5 سال بعد ریا چکرورتی کو بڑا ریلیف مل گیا
  • پاکستان کی تاریخ اور جغرافیہ بدل دیں گے،بھارتی وزیر دفاع کی گیدڑ بھبکی
  • مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں: مولا بخش چانڈیو
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں بے روزگاری بڑھ گئی، سرکاری نوکری خواب
  • ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف
  • ٹام کروز کا انوکھا خواب: خلا میں شادی کی تیاریاں؟
  • ہندوتوا کی علمبردار تنظیم آر ایس ایس کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
  • کراچی؛ سسر نے غیرت کے نام پر داماد کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا