Islam Times:
2025-12-06@02:11:55 GMT

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حلیم عادل شیخ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہیں جبکہ حکمران قید میں ہیں اور نااہلی ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد قید لیڈر شِپ باہر آئے گی اور وہی قیادت ملک کو خودمختار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی آمد کے موقع پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کی۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا عادل ہاؤس کراچی پہنچنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں و عہدیداران نے استقبال کیا اور سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علی نیئر اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن ارسلان خالد، تحریک انصاف نائب صدر سندھ میاں محمد اسلم، احسن پنھور، جعفرالحسن، فرخ خان، احسن پنہور، بیریسٹر شیر علی سیال، بیریسٹر احسن عادل شیخ، مولانا جمیل اظہر وتھرا، پیر عمر فیروزی، محمد علی بلوچ، فواد یوسفزئی، انور مہدی، ولایت چنگیزی اور دیگر رہنما شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے وفود نے عمران خان کی رہائی سمیت ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی آزاد ہیں جبکہ حکمران قید میں ہیں اور نااہلی ان کے چہروں سے عیاں ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد قید لیڈر شِپ باہر آئے گی اور وہی قیادت ملک کو خودمختار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے قوم کے وقار کو پامال کیا اور عوام کے منتخب وزیرِ اعظم کو جیل میں ڈال دیا گیا، جب کہ جنہیں عوام نے رد کر دیا تھا انہیں ایوانوں میں بٹھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچائی اور انصاف کا سورج طلوع ہوگا اور زندان کے دروازے کھلیں گے۔ آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ نومبر میں کراچی میں بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا اور ظلم و جبر کے خلاف آئینی اور قانونی حق کے تحت پرامن تحریک چلائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پی ٹی آئی کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ، علامہ آصف حسینی کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور اور کوئٹہ میں آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز کے سربراہ علامہ محمد آصف حسینی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنماء و سابق ڈپٹی میئر کوئٹہ حاجی یونس بلوچ نے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نور اللہ لہڑی، ملک مصلح الدین مینگل، چوہدری شبیر، شاکر محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی امور و آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ قومی مرکز کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے تین امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قومی مرکز کی جانب سے تاحال ان سے متعلق کسی اہم فیصلے کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیا سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
  • شہزاد اکبر، عادل راجہ کو حوالے کیا جائے، پاکستان نے متعلقہ کاغذات برطانیہ کو دیدیئے
  • پاکستان کی برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی باقاعدہ درخواست
  • پاکستان کی برطانیہ سے عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی کی درخواست
  • پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
  • حکومت کی برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست
  • محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی سے متعلق گفتگو
  • سربراہ  جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق سے ملاقات
  • کوئٹہ، علامہ آصف حسینی کی مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر گفتگو
  • تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کا خصوصی انٹرویو