data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جدید دور میں بجلی کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے اور ہر گھر میں درجنوں برقی آلات مسلسل بجلی خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ بیشتر لوگ اپنے بجلی کے بل میں کمی لانے کی کوشش تو کرتے ہیں، مگر ایک بڑی وجہ جو اکثر نظر انداز کر دی جاتی ہے وہ ان ڈیوائسز کا “ان پلگ” نہ کرنا ہے۔ یہ وہ آلات ہیں جو بظاہر بند ہوتے ہیں، لیکن پلگ سوئچ میں لگے رہنے کے باعث مسلسل تھوڑی مقدار میں بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ اس صورتحال کو “ویمپائر انرجی” کہا جاتا ہے۔ امریکی محکمہ توانائی کے مطابق دنیا بھر میں گھریلو صارفین ہر سال اس غیرضروری بجلی خرچ پر تقریباً 100 سے 200 ڈالرز ضائع کر دیتے ہیں، جو مجموعی طور پر ایک گھر کی تقریباً 10 فیصد بجلی کے برابر ہوتی ہے۔

2005 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ پلازما ٹی وی سب سے زیادہ انرجی چوسنے والے آلات میں شمار ہوتے ہیں، جو سالانہ 160 ڈالرز تک اضافی بجلی خرچ کرواتے ہیں۔ اگرچہ جدید اسمارٹ ٹی وی پہلے سے بہتر ہو چکے ہیں، مگر وہ اب بھی بند حالت میں (سوئچ آن ہونے پر) بجلی استعمال کرتے رہتے ہیں۔ 2025 کی ایک رپورٹ کے مطابق صرف اسٹینڈ بائی موڈ میں برطانیہ کے صارفین کو سالانہ اوسطاً 14 پاؤنڈز کا اضافی خرچہ برداشت کرنا پڑتا ہے۔

اسی طرح ویڈیو گیم کنسولز، پرنٹرز، سیٹ ٹاپ باکسز، ڈی وی ڈی پلیئرز اور وائی فائی راؤٹر بھی مسلسل بجلی خرچ کرتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر ایکس باکس ون جیسا کنسول اسٹینڈ بائی موڈ میں سالانہ 16 واٹس بجلی خرچ کرتا ہے۔

کچن کی چھوٹی برقی مصنوعات اور موبائل فون چارجر بھی بجلی کے بل میں اضافہ کرتے ہیں، کیونکہ زیادہ تر لوگ انہیں استعمال نہ ہونے کے باوجود پلگ سے نہیں نکالتے۔ ان آلات کو ان پلگ کرنے کی عادت اپنا کر گھریلو صارفین اپنے ماہانہ بجلی کے بل میں 5 سے 10 فیصد تک بچت کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بجلی خرچ کر بجلی کے

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی