data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے نام پر جعلی موت کی دھمکیوں والے خط پیسے لے کر جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں مغربی ممالک میں پناہ (اسائلم) کے لیے بطور ثبوت استعمال کیا جا سکے۔

دی ٹیلگراف کی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ یورپ پہنچنے والے بعض افغان پناہ گزین ایسے خطوط پیش کر رہے ہیں جو بظاہر طالبان کے دستخطوں پر مبنی ہوتے ہیں اور ان میں یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ خط کا وصول کنندہ طالبان کی نظر میں خطرناک یا ‘دشمن’ ہے۔

رپورٹ کے مطابق بدعنوان مقامی حکام رشوت لے کر ایسے دھمکی آمیز خطوط جاری کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں افغان پناہ گزین اپنی اسائلم درخواستوں میں شامل کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی جان کو وطن میں خطرہ ہے۔

اخبار کے ایک صحافی نے اس ضمن میں اسٹنگ آپریشن کر کے بتایا کہ تین مختلف علاقوں کی مقامی انتظامیہ سے 40 برطانوی پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے تین ہزار افغانی) دے کر جعلی خطوط حاصل کیے گئے، جن میں مبینہ طور پر طالبان کے دستخط موجود تھے۔

ان خطوط میں عام طور پر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وصول کنندہ نے برطانوی حکومت کے ساتھ تعاون کیا ہے اس لیے اس کو سزا دی جائے گی؛ بعض خطوط میں سوشل میڈیا سرگرمیوں کی نگرانی، قانونی کارروائیوں یا خاندان کو ہدف بنانے کی دھمکیاں شامل تھیں۔ ایک خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ‘ہم آپ کے تعاون کے ثبوت رکھتے ہیں، فوراً خود کو پیش کریں ورنہ نتائج کی ذمہ داری آپ کی ہوگی’۔

قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ دھمکی والے یہ خطوط اکثر اسی ملک کا نام بھی ذکر کرتے ہیں جہاں پناہ گزین نے اپنی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہوتی ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل

پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

کابل (آئی پی ایس )افغان طالبان حکومت نے ایک اور آمرانہ اقدام کے تحت افغانستان کے بڑے نجی نشریاتی ادارے شمشاد نیوز کی تمام نشریات معطل کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق بندش کی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے سے انکار اور طالبان حکومت کا موقف نہ اپنانا قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو یکساں طور پر بند کر دیا ہے۔قومی ٹیلی ویژن کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں مکمل طور پر معطل کر دی گئیں۔میڈیا سے وابستہ حلقوں کے مطابق طالبان حکومت کی اس کارروائی سے افغانستان میں میڈیا پر دباو خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔

افغان جرنلسٹس سینٹر نے کہا ہے کہ آزادیِ اظہار کو مزید محدود کر دیا گیا ہے اور طالبان کے مذہب کی آڑ میں بنائے گئے نام نہاد قوانین نے میڈیا کی آزادی سلب کر لی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد نیوز کی بندش طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی عکاس ہے۔ماضی میں بھی طالبان حکومت کے سخت گیر فیصلوں نے افغان خواتین اور صحافیوں کے لیے جبر اور خوف کا ماحول پیدا کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدی سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ غزہ جنگ بندی خطرے میں؟ امریکا کا حماس پر حملے کی تیاری کا الزام، مزاحمتی تنظیم نے دوٹوک تردید کردی قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • جنات کی کہانیوں سے مشہور دبئی کا ’بھوتوں والا محل‘ فروخت کیلئے پیش
  • افغان طالبان یورپ میں جعلی دھمکی آمیز خطوط فروخت کرنے لگے
  • افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا: خواجہ آصف
  • حیدرآباد©: افغان پناہ گزینوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران پولیس اہلکار باچا خان چوک پر غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کو تلاش کر رہے ہیں
  • طالبان رجیم ان پراکسیز کو لگام ڈالے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • مزاحمتی ثقافت یورپ اور امریکہ تک پھیل چکی ہے، جنرل سلیمانی
  • یورپ اور امریکہ میں مقاومت وسعت اختیار کر رہی ہے، جنرل سلیمانی
  • پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل
  • جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار