کینیڈا میں مسجد کے بانی رکن کا قاتل بیٹا نکلا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
کینیڈا کے شہر آشوا میں مسجد کے بانی رکن کے قتل میں مبینہ طورپر ان کا بیٹا ملوث نکلا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا کے 42 سالہ بیٹے صہیب بالا کو گرفتار کرلیا گیا ہےجس سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 16 اکتوبر کو آشوا مسجد کے بانی ممبر اور 80 برس کے ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا تھا جس پر مسلم کمیونٹی نے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسجد کے
پڑھیں:
پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا زیر حراست فائرنگ سے ہلاک
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور یکہ توت تھانے کی حدود میں دس سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرکے قتل کرنے والا سفاک ملزم سمیع اللہ کو ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ آغا میر جانی شاہ میں درج تھا جس کو نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا تو موٹرسائیکل پر سوار اُس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا جبکہ زیر حراست ملزم سمیع اللہ ولد سعد اللہ سکنہ لالی باغ لگ کر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمٰن، ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ گلزار خان بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے اور ملزم کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی ہے جبکہ مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں پر چیکنگ جاری ہے ملوث ملزمان جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔