پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، مزید ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پنجاب بھر سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں  سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندے واپس بھجوادیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 423 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں 7656 مرد، 4745 خواتین اور 9508 بچے شامل ہیں۔ ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت رکھنے والے 6007، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے 10861 اور غیر قانونی مقیم 5041 غیر ملکی شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں، پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت لا اینڈ آرڈراور سکیورٹی امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا اور غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے جلد انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے پولیس افسران کو غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی کے لئے سرچ آپریشنز کرنے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ شہری اپنا قانونی اسلحہ ایک ماہ میں پولیس خدمت مراکز سے رجسٹر کروائیں، سی سی پی او لاہور نے ہدایت دی کہ اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: باشندوں کے انخلا غیر ملکی

پڑھیں:

ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی نے شہر کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے سخت احکامات جاری کیے اور غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔ڈی آئی جی نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں، قبضہ مافیا، غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ محمد جواد طارق نے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث متحرک گینگز کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں، شہر میں گشت اور چیکنگ کو بامقصد بنایا جائے، شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے حکمران طبقہ عوام کو ریلیف نہیں دے رہا، اشرافیہ کے چند لوگوں نے پورے نظام پر قبضہ کیا ہوا ہے،حافظ نعیم الرحمن فوج کیخلاف مہم ناقابل برداشت ،ملکی سالمیت سے کھیلنے والا ذہنی مریض ہی ہو سکتا ہے، حنیف عباسی تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان سیاسی مفاد کیلئے ریاست اور افواج پر تنقید کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، احسن اقبال ڈاکٹر مختار کو جی سیون تھری سے اسلام آباد آزاد گروپ کی طرف سے چیئرمین یونین کونسل نامزد کر دیا گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
  • ڈی آئی جی اسلام آباد کا جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کاررائیاں مزید تیز
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں تیز، 31ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
  • غزہ منصوبہ: اگلا مرحلہ جلد شروع ہونے والا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 11 دسمبر کی ڈیڈلائن