کراچی میں کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے، جن کی مالیت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور غیر قانونی لین دین سے متعلق شواہد برآمد کرلیے گئے، دونوں ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرنسی ایکسچینج ایف آئی اے
پڑھیں:
مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی 7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کاروائیوں میں 1 کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 205.291 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔ علامہ اقبال ائیرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.562 کلوگرام ہیروئن ،0.219کلوگرام وزنی آئس بھرے 94 عدد کیپسولز بھی برآمد ہوئے۔
علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک اور کاروائی کے دوران عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 0.442 کلوگرام وزنی 73 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے جبکہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 68 گرام ویڈ برآمد ہوا۔
کالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 120 کلوگرام چرس اور 30 کلو افیون برآمد جبکہ باچا آغا بازار بالیلی کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
بنوں کوہاٹ روڈ پنڈی ُپل کے قریب ملزم کے قبضے سے 14.400 کلوگرام چرس اور 3.6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔ رئیس گوٹھ حب روڈ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔