کراچی: کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد، 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
کراچی:
کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان اسامہ عابد اور محمود بٹ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ ڈالرز برآمد ہوئے جن کی مالیت دو کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے موبائل فونز اور غیر قانونی لین دین سے متعلق شواہد برآمد کرلیے گئے، دونوں ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، ملزمان گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مختلف کارروائیوں میں 508 کلو منشیات برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار ککرلیا گیا۔
کراچی پولیس آفس میں وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شہر میں ہونے والی بڑی اینٹی نارکوٹکس کارروائیوں کی تفصیل جاری کردی۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 568 کلو منشیات برآمد کی جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔
کارروائی کے نتیجے میں 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کے لیے نارکوٹکس فورس تشکیل دی گئی ہے، جس کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے۔ اس فورس کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کو توڑنا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ سیف الرحمان کے گھر سے 50 کلو منشیات برآمد ہوئی۔ اس کیس میں گرفتار ملزم جاوید رشید اے ای ٹی او ہے، جس کے خلاف پہلے ہی انکوائری چل رہی تھی۔