امریکا؛ ایوارڈز تقریب میں مداح ہانیہ عامر پر ٹوٹ پڑے؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
خوبصورت اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر امریکا میں ہونے والی ڈراما ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں لیکن انھیں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی گاڑی سے اتر کر پنڈال میں داخل ہونے والی تھیں کہ درجنوں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔
مداحوں کے بے حد رش میں پھنسی ہانیہ نے خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دیئے لیکن رش بڑھتا ہی جا رہا تھا۔
ہر مداح کی خواہش تھی کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ الگ اور خصوصی تصاویر بنوائیں اور اسی دھکم پیل میں افراتفری پھیل گئی۔
View this post on InstagramA post shared by ayat loves hania???????? (@haniaxforeverr)
ایک موقع پر ہانیہ عامر گرتے گرتے بھی بچی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے معاملے کو سنبھالا اور مداحوں کے نرغے سے ہانیہ عامر کو نکال کر تقریب میں پہنچایا۔
یاد رہے کہ اس ایوارڈ تقریب میں ہانیہ عامر نے گلوبل اسٹار ایوارڈ اپنے نام کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
زلمی ویمن کرکٹ لیگ میں ڈرامائی صورتحال، ڈی آئی خان کے آخری گیند پر 9 رنز، دلچسپ ویڈیو وائرل
پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا حکومت اور یو این ویمن کے تعاون سے منعقد ہونے والی زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کے دلچسپ مقابلے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔
لیگ کے ایک میچ میں دلچسپ اور ڈرامائی صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب ڈی آئی خان کی ٹیم نے آخری گیند پر ناممکن سمجھے جانے والے 9 رنز بنا کر فتح اپنے نام کر لی۔ پشاور کی باؤلر کی جانب سے کرائی گئی آخری اوور کی پہلی گیند نو بال قرار پائی جس پر چوکا لگا، اگلی گیند وائیڈ ہوئی، جبکہ آخری گیند پر ڈی آئی خان کی بیٹرز نے تیزی سے 3 رنز لے کر میچ کا پاسا پلٹ دیا۔
9 required off 1 ball in Zalmi women’s league game & you should definitely see what happens ???? pic.twitter.com/JMnq12yBP8
— Taimoor Zaman (@taimoor_ze) December 1, 2025
صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے نظرا ٓئے، کسی نے کہا کہ ’یہ کرکٹ نہیں ہو سکتی‘، تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن آخری گیند پر کیا ہوا تھا۔ نادیہ نامی صارف نے کہا کہ ایسا تو ہم صرف خواب میں مینز کرکٹ کے فائنل مقابلوں کے لیے دیکھتے ہیں۔
خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے منعقدہ اس ایونٹ میں صوبے بھر کی ٹیمیں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہیں، جبکہ فائنل میچ کل منعقد ہوگا۔
لیگ منتظمین کے مطابق یہ ایونٹ مستقبل کی پروفیشنل ویمن کرکٹرز تیار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں