مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی 42:مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے ۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے ۔ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں حکومت جلد تبدیل ہو گی، گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا انکشاف
مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئر محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں آئندہ چند ہفتوں کے بعد حکومت تبدیل ہو گی اور وہاں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو گی جبکہ گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت نون لیگ کی ہو گی۔ مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد انور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اقتدار کا فارمولا طے پا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں پی پی کی حکومت بنے گی اور جی بی میں نون لیگ کی حکومت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں نگران حکومت کے قیام کیلئے نومبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں مشاورت ہو گی۔ نگران وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اتفاق رائے نہ ہوا تو وفاقی وزیر امور کشمیر نگران وزیرا علیٰ کی تقرری کرینگے۔