جمادی الاول کا چاند کب نظر آئے گا؛ سپارکو نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
سٹی 42: سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5:25 بجے طلوع ہوگا ۔ 23 اکتوبر کو نظر آئے گا
23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہوگی۔ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے ۔
فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کے بہت اچھے امکانات ہیں ۔ سپارکو نے کہا موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند بآسانی دکھائی دے سکتا ہے۔
قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
امکان ہے کہ جمادی الاول کا پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025 کو ہوگی۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔
رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول گواہیوں کی بنیاد پر اعلان کرے گی.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔