ایس ایس پی حیدرآباد کی زیرصدارت اجلاس، 60کانسٹیبلز کی ترقی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی زیر صدارت محکمہ جاتی ترقی اجلاس، 60 کانسٹیبلز کی اگلے عہدے پر ترقی آج پولیس ہیڈ کوارٹر حیدرآباد میں محکمہ جاتی پروموشن کمیٹی کا اجلاس ایس ایس پی حیدرآباد کی زیر صدارت میں منعقد ہوا، جس میں پولیس کانسٹیبلز کی سالانہ کارکردگی، نظم و ضبط اور سروس ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں آفس سپرٹینڈنٹ منیر کلہوڑو، DSP ہیڈکوارٹر لیاقت حسین جسکانی،شیٹ کلرک رزاق کھوسو اور انسپکڑ اسجد شامل تھے کمیٹی کی سفارشات اور میرٹ لسٹ کے مطابق 60 پولیس کانسٹیبلز کو اگلے عہدے پر بطور ہیڈ کانسٹیبل ترقی دی گئی ہے۔ یہ ترقی پوری طرح شفاف، میرٹ پر مبنی عمل اور محکمہ پولیس کی پالیسیوں کے عین مطابق عمل میں لائی گئی۔ایس ایس پی حیدرآباد نے ترقی پانے والے تمام اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ ترقی ان کی مزید ذمہ داریوں میں اضافہ کرے گی اور وہ پہلے سے بڑھ کر فرض شناسی، دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔