پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کا عکاس ہے،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد /مکہ مکرمہ (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے۔وہ گزشتہ روز مکہ چیمبر آف کامرس اور ایف پی سی سی آئی کے باہمی تعاون سے منعقدہ پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

افتتاحی تقریب میں سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر ،پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید،صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی طارق جدون، چیئرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک ، چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل سمیت بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔فورم سے صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ،پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی ہیں ،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، پاکستان کی موجودہ قیادت سعودی عرب کیساتھ ہر سطح پر تعلقات کو خاص اہمیت دیتی ہے ،دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ قریبی تعلقات کا عکاس ہے، سعودی ولی عہد کا ویژن 2030پاکستان سمیت ساری دنیا کیلئے ترقی کا روڈ میپ ہے۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویک کے موقع پر بزنس کمیونٹی کی میزبانی میرے لیے اعزاز ہے ،سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میںتعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تجارتی تعلقات میں اضافہ حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، پاکستان نیشنل ویک کا انعقاد پاکستانی اشیا کو سعودی مارکیٹ تک رسائی دلانے کیلئے اہم ہے ،پاکستانی سفارتخانہ بزنس کمیونٹی کی سعودی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا چیئرمین سی ڈی اے کا پارک روڈ پر قائم ماڈل نرسری کا دورہ ،مختلف سیکشنز کا معائنہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا حکومت نے سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس، مسروقہ و غیر مسروقہ جائیدادیں سیل کر دیں پاکستان انویسٹر فورم جدہ کی ڈیجٹل ریجسٹریشن مہم کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قریبی تعلقات کا عکاس ہے پاکستان اور سعودیہ پاکستان اور سعودی ایف پی سی سی آئی صدر ایف پی سی سی عاطف اکرام شیخ بزنس کمیونٹی دفاعی معاہدہ

پڑھیں:

وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودیہ عرب روانہ ہونگے، اعلیٰ عسکری قیادت بھی ہمراہ ہوگی

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی ان کے ہمراہ ہوگی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں فیوچر انونسٹمنٹ اینیشایٹو سے خطاب بھی کریں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی سعودی عرب جائیں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق، اچھے تعلقات کی امید ہے: خواجہ آصف
  • ٹِک ٹاک نے کروڑوں پاکستانی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دیں
  • وزیراعظم آئندہ ہفتے سعودیہ عرب روانہ ہونگے، اعلیٰ عسکری قیادت بھی ہمراہ ہوگی
  • پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق، اچھے تعلقات کی امید ہے: وزیر دفاع
  • پاکستان کا پہلاہایپر سپیکٹرل سیٹلایٹ چین سے خلامیں پہنچ گیا : دونوں ملکوں کا تعاون مثالی وزیراعظم 
  • یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
  • پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجینئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد
  • سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد امجد گجر کو مملکت سعودی عریبیہ کی جانب سے پریمیم ریزیڈینسی(Premium Residency) دے دی گئی ہے
  • پاک سعودی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی تجدید اور خطے میں قیام امن کی ضمانت ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر