یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جدہ (محمد عديل) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مردم خیز شہر سکھر اور کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین اور چینل 5 سعودی عرب کے بیورو چیف جہانگیر خان کی پیدائش کی سالگرہ کی تقریب جدہ میں نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور جہانگیر خان کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور جہانگیر خان کی صحافتی خدمات کے 40 سالہ سفر نشیب و فراز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے عقیل شہزاد آرائیں، انجم وڑائچ، حاجی عثمان، سجاد خان، عبد الخالق لک، سردار اقبال یوسف اور ان کے دوستوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ جہانگیر خان نے نہ صرف میڈیا کے شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے اتحاد و ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ صحافی برادری کی جانب سے پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سرپرست سید مسرت خلیل پھلواری، چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، صدر شعیب راجہ، اراکین شباب بھٹہ، مرزا مدثر اور فواد احمد سواتی نے شرکت کی۔ فورم کے نمائندگان نے کہا کہ جہانگیر خان کی خدمات نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم کی نمائندگی چیئرمین جہانگیر خان، صدر یحییٰ اشفاق، جنرل سیکریٹری ملک عدیل، ممبران امداد حسین اور سید فہد نے کی۔ فورم کے اراکین نے اس موقع پر صحافت میں باہمی تعاون اور مثبت کردار پر زور دیا۔ تقریب میں سینئر صحافی محمد عدیل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے جہانگیر خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی کامیابیوں کے تسلسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آخر میں شرکاء نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جہانگیر خان کو صحت، کامیابی اور مزید ترقی عطا فرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جہانگیر خان کی سالگرہ کی فورم کے شرکت کی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔