حکومت کی خاموشی سے شدت پسند عناصر کو تقویت مل رہی ہے، انجمن امامیہ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
مرکزی انجمن امامیہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے فی الفور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیت اطہار علیہم السلام، آئمہ معصومین علیہم السلام اور ملتِ تشیع کے مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ، سید شرف الدین کاظمی انجمن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال اور حالیہ واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے جانبدارانہ رویّہ اختیار کیا جا رہا ہے۔ متعدد بے گناہ افراد کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے، اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، جو کہ بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایک طرف تو پُرامن شہریوں پر دباؤ اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر، مقدساتِ اہلِ تشیع کی توہین کرنے والے افراد اور ملتِ جعفریہ کے جذبات سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی، جو کہ انتظامیہ کی دوہری پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔
مرکزی انجمن امامیہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے فی الفور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیت اطہار علیہم السلام، آئمہ معصومین علیہم السلام اور ملتِ تشیع کے مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت کی خاموشی اور غفلت سے شدت پسند عناصر کو تقویت مل رہی ہے، جس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہو رہی ہے اور معاشرتی انتشار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ نے واضح کیا کہ مقدسات کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری طور پر ایسے عناصر کے خلاف مثالی کارروائی کرے تاکہ آئندہ کوئی شخص مذہبی منافرت پھیلانے یا اہلِ تشیع کے مقدسات کی توہین کرنے کی جسارت نہ کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان علیہم السلام اجلاس میں کے خلاف کیا گیا گیا کہ
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی