بانی پی ٹی آئی نے کیا ہدایات دیں؟ وکیل فیصل ملک نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کو کیا ہدایات دیں؟ ان کے وکیل فیصل ملک نے بتا دیا۔
راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج صرف وکلاء میں سے مجھے جانے دیا گیا، باقی کسی کو اجازت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو آج ملاقات سے روکا گیا جبکہ باقی 2 بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف کو جیل میں ملاقاتوں اور آرڈیننس پر دستخط کی اجازت تھی، نواز شریف کی فیملی باقاعدگی سے ملاقات کرتی تھی، دعوتیں تک ہوتی تھیں۔
راولپنڈی کی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو نہ اہلِ خانہ سے ملنے دیا جا رہا ہے، نہ پارٹی رہنماؤں سے، انہیں بنیادی جیل کی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے، 10 ماہ میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بیٹوں سے صرف ایک بار بات کرائی گئی، ٹی وی اور اخبارات جیسی بنیادی سہولتیں بھی انہیں میسر نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قانونی ٹیم جلد اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرے گی، بانیٔ پی ٹی آئی نے تمام وکلاء کو عدالتوں میں کیسز کی پیروی کی ہدایت کردی ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت جلد کروانے کی کوشش کی جائے گی، 10 ماہ سے اس کیس کی باقاعدہ سماعت نہیں ہو رہی۔
وکیل فیصل ملک کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی کو آئینی دائرے میں رہ کر کردار ادا کرنے کی ہدایت دی ہے، خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل بانیٔ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہے، ان کا حق ہے کہ اپنی پسند کے وزراء تعینات کریں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی امور پر ہدایات سلمان اکرم راجہ کے ذریعے پارٹی کو دی جائیں گی، پارٹی پالیسی اور مستقبل کی حکمتِ عملی بھی سلمان اکرم راجہ بیان کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی نے صوبائی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ہدایات دی ہیں، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پارٹی تک پہنچائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وکیل فیصل ملک نے پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔