data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان بزنس کمیونٹی جدہ کے جنرل سیکریٹری انجنیئر سجاد خان کی جانب سے ملک منظور کے یورپ کے کامیاب دورے کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جدہ کی کاروباری اور صحافتی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکائے تقریب نے ملک منظور کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک اہم کاروباری شخصیات میں عبد الخالق لک، عقیل آرائیں، چوہدری شہباز، جمشید جِمی، ولید بہادر، عبدالشکور، چوہدری شاہد حسین، امجد گجر، افضل جٹ، زوہیب علی اور دیگر معروف شخصیات شامل تھیں جو جدہ کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں اور پاکستان و سعودی عرب کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اس موقع پر صحافی برادری کی نمائندگی یونائیٹڈ جرنلسٹ فورم کے جہانگیر خان، پاک اوورسیز میڈیا فورم کے چیئرمین چوہدری ریاض گھمن، صدر شعیب الطاف، ممبر شباب بھٹہ اور فواد احمد سواتی نے کی۔ مقررین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی میڈیا نہ صرف کمیونٹی کے مسائل اجاگر کر رہا ہے بلکہ پاکستان کا مثبت امیج پیش کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب میں مقررین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اقتصادی معاہدے کو ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت توانائی، تعمیرات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولیں گے۔آخر میں انجنیئر سجاد خان، ملک منظور اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بزنس انوائرمنٹ بہتر ہو رہا ہے، سرمایہ کاروں کے لیے حکومتی پالیسیز میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں سے اپیل کی کہ وہ وطنِ عزیز میں بزنس منصوبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کریں تاکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مسرت خلیل گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملک منظور

پڑھیں:

پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد:

پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے معاشی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ مصر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے نظام کو پذیرائی مل رہی ہے، کئی امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے معاشی بحالی کے راستے پر گامزن ہے اور آنے والے دنوں میں چینی سرمایہ کاری سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہدف معیشت کو مستحکم کرنا اور عالمی برادری کا اعتماد بحال رکھنا ہے، جس میں اب تک نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • یونائٹیڈ جنرنلسٹس فورم جدہ کے چیئرمین جہانگیر خان کی یوم پیدائش کی سالگرہ کی تقریب بزنس کمیونٹی اور صحافی برادری بڑی دھوم دھام سے منائی
  • سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد امجد گجر کو مملکت سعودی عریبیہ کی جانب سے پریمیم ریزیڈینسی(Premium Residency) دے دی گئی ہے
  • چنیوٹ: وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • قوم قرآن اور حدیث کی ہدایات پر عمل کرے، وزیر مذہبی امور
  • مزاحمتی ثقافت یورپ اور امریکہ تک پھیل چکی ہے، جنرل سلیمانی
  • یورپ اور امریکہ میں مقاومت وسعت اختیار کر رہی ہے، جنرل سلیمانی
  • پاکستان عالمی اعتماد بحال کرنے میں کامیاب، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک مذاکرات مثبت رہے، وزیر خزانہ
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب؛ فیلڈمارشل مہمان خصوصی
  • صدر آصف علی زرداری سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات