سعودی عرب میں ریلوے کے شعبے نے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے، جہاں ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 39 ملین سے تجاوز کر گئی۔

یہ اعداد و شمار سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جاری کیے، جو ملک میں ریلوے نظام کی تیز رفتار ترقی اور عوامی اعتماد میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق بین المدن ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے 2.

7 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔

ان میں سے 2.07 ملین افراد نے حرمین ایکسپریس کا استعمال کیا، 251 ہزار نے شمالی ریلوے (سار) کے ذریعے سفر کیا، جبکہ 378 ہزار مسافر شرقی ریلوے (سار) پر سفر کرتے نظر آئے۔

یہ اعداد و شمار ریلوے کے بڑھتے ہوے استعمال اور سہولتوں کی بہتری کی واضح علامت ہیں۔

شہری علاقوں کے اندر چلنے والی ریلوے سروسز میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جہاں 36.3 ملین سے زائد مسافروں نے مختلف شہری ٹرینوں کا استعمال کیا۔

ریاض میٹرو نے 25.2 ملین سے زیادہ مسافروں کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سروس کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے خودکار ٹرانسپورٹ سسٹم نے 10.2 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کی۔

اس کے علاوہ جامعہ شہزادی نورة بنت عبدالرحمن کے اندر چلنے والی خودکار ٹرین سے 967 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔
اتھارٹی کے مطابق ریلوے کے ذریعے 4.09 ملین ٹن سامان اور 227 ہزار سے زائد کنٹینرز منتقل کیے گئے، جو سعودی معیشت کے استحکام اور صنعتی ومعدنی شعبوں کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں ریلوے کے بڑھتے ہوئے کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق، ریلوے نظام نہ صرف شہریوں کے لیے محفوظ اور جدید سفری سہولت فراہم کر رہا ہے بلکہ کاربن کے اخراج میں کمی لا کر ماحول دوست ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریلوے کے کے ذریعے ملین سے

پڑھیں:

اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے حجاب کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

کئی ڈراموں میں اداکاری کیلئے مشہور اریج فاطمہ شادی کے بعد امریکہ منتقل ہو چکی ہیں اور اسلام کے خاطر شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر اپنے شوہر ڈاکٹر اوزیر اور دو بیٹوں کے ساتھ پرسکون زندگی گزار رہی ہیں۔

چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے بتایا تھا کہ وہ باقاعدگی سے حجاب کرنا شروع کر چکی ہیں اور انہوں نے اپنی کینسر کی تشخیص اور کامیاب علاج کے بارے میں بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ ان کے مداحوں نے ان کے حوصلے اور مذہبی رجحان کی تعریف کی، تاہم حال ہی میں اداکارہ نے بتایا کہ حجاب کے بعد انہیں غیر ضروری تنقید اور مشوروں کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اسکارف نہیں لیتی تھیں تو زندگی نسبتاً آسان تھی، لیکن اب لوگ انہیں بتانے لگے ہیں کہ حجاب کے ساتھ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ اریج فاطمہ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی سفر ہے اور دوسروں کو چاہیے کہ وہ غیر ضروری رہنمائی سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پر جاری سابقہ اداکارہ کے اس بیان پر متعدد خواتین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اور جب سے حجاب شروع کیا ہے ہر کوئی یہ بتانے کی کوشش کرتا ہے کہ کیا کرنا صحیح ہے اور کیا غلط۔ 

متعلقہ مضامین

  • ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ
  • پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم ، ہزاروں ایکڑ اراضی پر جدید مشینوں سے کٹائی مکمل
  • سعودی عرب میں حائل کے انار فارم سے ایکو ٹورازم کا فروغ، 70 ہزار سیاحوں کی آمد
  • ملک میں 20 سے 30 سال کے نوجوانوں کی بڑی تعداد ذیابیطس کا شکار
  • سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافر پریشان
  • دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ٹرین میں 3 جیمرز نصب کرنے کا فیصلہ
  • جعفرایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنڑول ڈیوائس ،5ایکسپلو سوز استعمال ہوئے : ڈی آئی جی
  • اریج فاطمہ حجاب پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
  • دنیا کے 86 ممالک پر آئی ایم ایف کا قرضہ 162 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا