پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم ، ہزاروں ایکڑ اراضی پر جدید مشینوں سے کٹائی مکمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پنجاب میں فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، جہاں بیلرز اور کبوٹا مشینوں کے ذریعے ہزاروں ایکڑ رقبے پر فصل کی باقیات کو چارے کی گانٹھوں کی شکل میں جمع کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسموگ کا عالمی منظرنامہ اور پاکستان کی صورتحال
محکمہ زراعت کے مطابق رواں سال پنجاب میں مجموعی طور پر 64 لاکھ 46 ہزار ایکڑ رقبے پر بوائی ہوئی، جن میں سے اب تک 18 لاکھ 69 ہزار 340 ایکڑ رقبے سے فصل کاٹی جا چکی ہے، جو کل کاشت شدہ اراضی کا 29 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی بار فصل کی باقیات کو جلانے کے بجائے جدید مشینری سے چارے کی شکل میں جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ اس مقصد کے لیے صوبے بھر میں 91 بیلر اور 814 کبوٹا مشینیں استعمال کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن
اعداد و شمار کے مطابق بیلر مشینوں سے اب تک 32 ہزار 794 ایکڑ رقبے سے فصل کی باقیات جمع کی جا چکی ہیں، جبکہ کبوٹا مشینوں کے ذریعے 3 لاکھ 19 ہزار 700 ایکڑ اراضی پر کام مکمل ہوا ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے مشینری کی فراہمی اور آگاہی مہم کے ذریعے کسانوں کی مدد کی جا رہی ہے تاکہ فصل کی باقیات کو جلانے کے عمل کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
محکمہ زراعت کے مطابق پرالی اور فصل کی باقیات جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے انسانی صحت متاثر ہوتی ہے۔ حکومت کا عزم ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیلر پنجاب سموگ فصلوں کی باقیات کبوٹا مشین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیلر سموگ فصلوں کی باقیات کبوٹا مشین فصل کی باقیات ایکڑ رقبے کے ذریعے
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن تیز
ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 63 ہزار 970 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے، اس دوران 8 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 ہزار 904 گاڑیاں پنجاب کے مختلف تھانوں میں زیر تحویل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ پنجاب میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر ایک دن میں 28 ہزارچالان کیے گئے اور 4 ہزار 312 افراد کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکیلئے گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اورملتان کے علاقوں میں ڈورنزکا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ ٹریفک کوئیک فورس کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاچکی ہیں۔