قوم قرآن اور حدیث کی ہدایات پر عمل کرے، وزیر مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251020-08-20
راولپنڈی(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ قوم کے تمام طبقات کو قرآن اور حدیث کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے، اسلامی تعلیمات کے فروغ سے ہی معاشرے کی بے چینی ختم ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صائمہ سجاد فائونڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر سجاد قمر کے صاحبزادے محمد بن سجادکے تکمیل قرآن اور ان کی والدہ پروفیسرصائمہ سجاد کے ایصال ثواب کیلیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ محمد بن سجاد کواپنی مرحومہ والدہ کی دعا اور خواہش کے مطابق دین اور دنیا کا امام بنائے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری زکو وعشر پنجاب ملک افتخار احمد، صدر الخدمت ہارون الرشید، ممبر کینٹ بورڈ ارشد قریشی،قاری محبوب الرحمن،چودھری رضا محمد، چودھری سفیر ارشاد سمیت کثیر تعداد میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاریاں جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے بڑھا کر دیگر شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ڈیٹا کی مدد سے مزید شرپسند عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔