صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )صوبائی وزیر پنجاب خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن،ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ڈی جی ہیلتھ سروسز ایم سی آئی، راولپنڈی انتظامیہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ایگزیکٹوڈائریکٹرپمز، ڈپٹی کمشنر مری سمیت وفاقی وزارت صحت کے افسران بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر صحت کوجڑواں شہروں میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، سرویلنس سرگرمیوں اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال اسلام آباد راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی اورڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج روزانہ کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 13جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس حوالے سے دونوں شہروں کی انتظا میہ نے مل کر مربوط رابطے کو یقینی بنا کر ڈینگی کو بڑے پیمانے پر پھیلنے نہیں دیاجسکی بدولت اب تک رپورٹ کئے گئے ڈینگی کیسز کی شرح پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جڑواں شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے مناسب بیڈز کا بندوبست اور وافر مقدار میں ٹیسٹ کٹس، ادویات سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو بانڈری ایریاز میں کوارڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کی کڑی نگرانی کو ہر حال میں یقینی بنائیں

اس موقع پر انھوں نے اسلام آباد میں ڈینگی کے تدارک کے لئے کیے موثر اقدامات کرنے پر چئیرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنرز اسلام آباد و راولپندی کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنرمحمد علی رندھاوانے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے عوام الناس بالخصوص بزرگوں اور بچوں میں باقاعدہ احتیاطی تدابیر کی آگہی پیدا کی جائے۔ اس ضمن میں مساجد، تعلیمی اداروں، اور کمیونٹی سینٹرز میں معلوماتی سیشنز اور آگاہی مہمات کا اہتمام کیا جائے تاکہ عوام کو صفائی، مچھروں کی افزائش روکنے، اور بروقت علاج کے حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم ہو۔دونوں شہروں کی انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے ایک ٹیم کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہیں، اور اس مقصد کے لیے صفائی مہم، اسپرے مہم، اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان باہمی رابطہ اور روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیے جائیں تاکہ ڈینگی کے پھیلا پر موثر قابو پایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدیے دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر اعظم مسلم لیگ ن نے آزاد جموں کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا چیئرمین سی ڈی اے سے صدر آغا خان یونیورسٹی سلیمان شہاب الدین کی ملاقات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈینگی کے حوالے سے میں ڈینگی کے خواجہ عمران

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی راہ ہموار کر دی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعتراضات کے ساتھ درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

درخواست گزار وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے علی بخاری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس نے غیر ضروری اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس نوعیت کی درخواست پر پہلے ہی عدالتی فیصلہ آ چکا ہے۔

ایک اور اعتراض میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبائی حکومت یا کابینہ کے فیصلے کے بغیر کیسے درخواست دائر کر سکتے ہیں؟ جس پر علی بخاری ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ ابھی کابینہ بنی ہی نہیں ہے، اس لیے یہ اعتراض بے بنیاد ہے۔

عدالت نے تمام اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیے عوام کا نمائندہ ہوں، عمران خان سے ملنے دیا جائے، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس کو خط

یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے اس سے قبل مؤقف اختیار کیا تھا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے حوالے سے تمام پٹیشنز کو یکجا کر کے عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، جس میں ملاقات کا طریقہ کار اور ایس او پیز طے کیے جا چکے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے مزید کہا تھا کہ بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کے آفس ہولڈرز ہفتہ وار فہرست تیار کرنے کے مجاز ہیں، مگر موجودہ درخواست میں متعلقہ آفس ہولڈرز کو فریق نہیں بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبر پحتونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان
  • عمران خان کے کہنے پر دہشتگردوں کے مذاکرات نہیں کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس
  • نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس
  • کسانوں کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں، وزیراعظم
  • عمران خان سے ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی راہ ہموار کر دی
  • لاہور: معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر ملائیشیا کو گوشت کی برآمدات میں رکاوٹوں کے حوالے سے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری