باجوڑ، وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی کے گھر پر دستی بم حملہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
BAJAUR:
وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دستی بم پھٹنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے باجوڑ میں واقع گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان دستی بم گھر پر
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس کورم بحران کی نذر، کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس کورم بحران کی نذر ہو گیا،اتحادی اراکین کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔اجلاس کے آغاز پرہی رکن اسمبلی محبوب شاہ نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت مانگی،اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے انکار پر محبوب شاہ نے فوراً کورم کی نشاندہی کردی،گنتی کرانے پر ایوان میں مطلوبہ تعداد پوری نہ نکلی اوراسپیکر نے اجلاس کورم مکمل ہونے تک ملتوی کر دیا۔
تقریباً چالیس منٹ کےوقفے کے بعد اجلاس دوبارہ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا،مگر صورتحال جوں کی توں رہی۔حاضر اراکین کی تعداد ایک بار پھرنامکمل پائی گئی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس یکم دسمبر بروز پیر شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا۔