’دل ہونا چاہیے جوان‘: مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
معروف عالمِ دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے انجام پایا، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
????????????????????
مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں نکاح کر لیا۔مولانا محمد خان شیرانی سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی تھے،مولانا نے نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ کیا،شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔علماء و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا… pic.
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) October 21, 2025
اس موقع پر علما کرام اور مختلف شخصیات نے مولانا شیرانی کو شادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
مولانا شیرانی نے اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ پہلی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے۔
یاد رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد دوسری شادی گلگت بلتستان مولانا محمد خان شیرانی نکاح وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد گلگت بلتستان مولانا محمد خان شیرانی نکاح وی نیوز مولانا محمد خان شیرانی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔