اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی نے درخواست دائر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرٹیڈنٹ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے
عدالت نے کیس لارجر بنچ میں مقرر کرنے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سپریڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست پر پیرا وائز کمنٹس جمع کرائیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت کو بتایا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز کی سماعت لارجر بینچ کر رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ کیس بھی لارجر بنچ میں ہی بھیجوا رہے ہیں، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو لارجر بینچ میں مقرر کر دیں۔ جسٹس اعظم خان نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، اڈیالہ جیل کے قیدی نے بانی جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی خیبر پختونخوا میں 12سال سے موجود تبدیلی کی حکومت صرف تباہی لائی ہے، حافظ نعیم آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ قوم کے شہیدوں تمہیں سلام جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :