راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں سڑکوں اور ٹریفک کی کیا صورتحال ہے؟ ٹریفک پولیس نے بتا دیا
ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔
راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے پشاور موڑ کے ذریعے سری نگر ہائی وے استعمال کریں، جبکہ آئی جے پی روڈ سے آنے والے سبزی منڈی روڈ سے سفر کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران سروس روڈز پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران خصوصاً صبح کے دفتری اوقات، اسکول اوقات اور شام کے رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں کونسی سڑکیں بند اور کونسی کھلی ہیں؟ ٹریفک پولیس نے تفصیلات بتا دیں
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت نکالیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔ اسلام آباد پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹریفک کی تازہ صورتحال سے آگاہی کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم ریڈیو 92.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ٹریفک شاہراہیں کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ٹریفک شاہراہیں کرکٹ ٹریفک پولیس اسلام آباد ٹریفک کی کے دوران پولیس کے کے لیے
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے مبینہ ڈگری تنازع سے متعلق کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران احکامات جاری کرتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمے کی سماعت کے لیے مقرر بینچ ٹوٹ گیا
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بغیر کیس کے میرٹس پر گئے ہم ایچ ای سی سے ریکارڈ طلب کر رہے ہیں۔
سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی موجود ہے، جس پر عدالت نے ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے مزید کارروائی آئندہ سماعت تک مؤخر کر دی۔
اس سے قبل 28 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔
یہ بھی پڑھیے: جعلی ڈگری کیس: جسٹس جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
کیس کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ کر رہا تھا۔ سماعت کے دوران اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست مقرر تھی۔
دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے خود کو بنچ سے الگ کر لیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس جہانگیری