مفتی اعظم کشمیر مفتی ناصر الاسلام کا عالم اسلام کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی اپنے خصوصی انٹرویو میں مفتی اعظم جموں و کشمیر اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ صرف ایک مذاق، دھوکہ اور فریب ہے، کیونکہ اسرائیل اور امریکہ پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی اعظم جموں و کشمیر مولانا مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر شرعی عدالت عظمٰی مرکز الافتاء و القضاء کے سربراہ اور جموں و کشمیر ’’مسلم پرسنل لاء بورڈ‘‘ کے صدر ہیں، اس عدالت شرعی کا قیام 1571ء میں معرض وجود آیا۔ مفتی بشیر الدین فاروقی کے انتقال کے بعد آپ اس عدالت عظمیٰ شرعیہ کشمیر کے سربراہ کے طور پر اپنے دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، عدالت شرعی کے ذریعے جموں و کشمیر کی عوام کے سالانہ ہزاروں کیسز سنے جاتے ہیں اور انکا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ مفتی ناصر الاسلام جموں و کشمیر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ مفتی ناصر الاسلام نے اپنی عمر کا طویل عرصہ عرب امارات میں گزارا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی ناصر الاسلام سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک خاص منصوبے و سازش کے تحت بے حیائی، بے راہ روی، شراب اور منشیات کو عام کیا جا رہا ہے، اس لئے نوجوانوں کو آگے آکر کشمیر سے منشیات کی وباء کا خاتمہ کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدہ صرف ایک مذاق، دھوکہ اور فریب ہے، کیونکہ نتن یاہو اور ڈونالڈ ٹرمپ انتہائی مکار ہیں، ان پر ہرگز بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو امن اور شانتی یا "نوبل انعام" سے کوئی دور کا واسطہ نہیں ہے بلکہ وہ احمق ترین انسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، لیکن اسے امریکہ کی برابر سرپرستی حاصل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک واحد ملک ہے، جس نے ہمیشہ آگے آکر فلسطین کاز کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس مظلوم قوم کی دادرسی ہونی چاہیئے۔ مفتی اعظم کشمیر نے مزید کہا کہ اتحاد اسلامی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، اتحاد سے ہی ہم دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مفتی ناصر الاسلام انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر،27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کی اپیل
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست پر قبضہ جما لیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اسے مکمل طور ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر رکھا ہے۔ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بیگناہ لوگوں کا ماورائے عدالت قتل، بلاجواز گرفتاریاں، جائیدادوں کی ضبطگی، ملازمین کی معطلی روز کا معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جابرانہ کارروائیوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی مستحکم و مضبوط ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے، بھارت کشمیر پر اپنے بے بنیاد اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم دنیا اس کے بیانیے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔