ذرائع کے مطابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسمبلی میں کسی بھی ایسے بل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی جانب سے اراضی کے حقوق سے متعلق بل کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بل سے جموں و کشمیر کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو تو میری حکومت اس کی منظوری میں رکاوٹیں پیدا نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاہم کون سے بل پیش کیے جانے ہیں اس کا فیصلہ اسپیکر نے ہی کرنا ہوتا ہے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا اپنا وعدہ فوری پورا کرے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ کہا کہ

پڑھیں:

سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر

شاہد سپرا:سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر، لیسکو نے 30 کروڑ سے زائد کے واجبات کی وصولی موخر کر دی۔

کمپنی کے 48 ہزار سے زائد صارفین سے واجبات کی وصولی موخر کی گئی، سیلاب کے باعث 43 ہزار گھریلو صارفین سے عارضی طور پر بلز وصول نہیں ہونگے۔ 

گھریلو، کمرشل، صنعتی ،ٹیوب ویلز کے صارفین سے بلز وصول نہیں کئے جائیں گے۔ 

وفاقی حکومت نے سیلاب زدگان کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، عارضی طور پر موخر کروڑوں کے بلز اقساط کی صورت میں لئےجائیں گے۔ 

دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق

وفاقی حکومت کی جانب سے مقررہ مہینوں میں اقساط کی وصولی شروع کی جائیگی، سیلاب زدگان سے 6ماہ کی آسان اقساط میں بلوں کی ریکوری کی تجویز دی گئی۔ 
 

متعلقہ مضامین

  • سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے بجلی کے بلوں کی وصولی موخر
  • بھارتی قبضے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، حریت کانفرنس
  • جب تک کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جاتا خلش باقی رہیگی، عمر عبداللہ
  • مناسب وقت پر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا، امت شاہ
  • مقبوضہ کشمیر،27 اکتوبر کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کی اپیل
  • مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کرے، عمر عبداللہ
  • دفعہ 370 کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، عمر عبداللہ
  • جموں و کشمیر میں عمر عبداللہ کی حکومت کا ایک سال مکمل، اپوزیشن نے ناکامیاں اجاگر کیں
  • عمران خان سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی