شاہ غلام قادر آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر، اسپیکر نے منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قائدہ 17 الف کے تحت اکثریت رائے پر منظوری دی۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر نامزد
سیکریٹریٹ قانون ساز اسمبلی سے اسپیکر کی جانب سے منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت بنا لی ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ دیتے وقت مؤقف اختیار کیا تھا کہ ہم کسی صورت حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما راجا محمد فاروق حیدر نے آج ہی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے چیمبر میں قائد حزبِ اختلاف کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی تھی۔
مزید پڑھیں: مسلم کانفرنس سے اتحاد کا آپشن موجود، پیپلز پارٹی کو امیدوار ہی نہیں مل رہے،شاہ غلام قادر
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سینیئر پارلیمنٹیرین خواجہ فاروق آزاد کشمیر اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر شاہ غلام قادر وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر شاہ غلام قادر وی نیوز شاہ غلام قادر مسلم لیگ ن
پڑھیں:
کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں، ملک احمد خان
فائل فوٹواسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو مکالمے سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن کچھ لوگ سیاسی مکالمے کو جرم سمجھتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی موجود ہے، مقامی حکومتوں کا وجود نامکمل ایجنڈا ہے۔حکومت کو مضبوط کرنے سے ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پرائیویٹ کالج کے طالبعلم پر ایک ماہ میں 60 ہزار خرچ ہوتے ہیں جبکہ ایک دیہات کے طالبعلم پر سالانہ 16 ہزار خرچ ہوتے ہیں، اس صورت میں آپ کیسے میرٹ کا مقابلہ کریں گے، کہاں ہے میرٹ؟
انہوں نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اہمیت کی حامل ہے، مضبوط پارلیمانی نظام ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ مشرف کے دور میں بلدیاتی نظام بھرپور طریقے سے چلا۔