پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ایم پی ایز کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی، حکومتی بینچوں سے بھی شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔حلف اٹھانے والوں میں نومنتخب ارکان اسمبلی میاں سلطان رانجھا، علی حیدر نور نیازی ، آزاد علی تبسم ، طاہر پرویز ، احمد شہریار اور محمد حنیف شامل ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نومنتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، اپوزیشن کے شور شرابے میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔ حلف کے موقع پر اپوزیشن کے شدید شور شرابے سے کان پڑتی آواز سنائی نہ دی، اپوزیشن ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر ڈیسک بجاتے رہے، حکومتی ارکان اسمبلی نے اپوزیشن ارکان کے نعروں کا بھرپور جواب دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے وفاقی ترقیاتی ادارے میں تقرر و تبادلے،متعدد افسران کو اضافی چارج مل گئے عوام کے لیے خوشی کی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان فافن نے 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات مجموعی طور پر بہتر قرار دے دیئے، رپورٹ جاری وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس مقرر کردیا عمران خان کی صحت پر تشویش ہے، علیمہ خان کا محکمہ داخلہ اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو خط ملک میں حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی سالانہ شرح 4.32 فیصد تک پہنچ گئی
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نومنتخب ارکان اسمبلی میں نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھا لیا
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اس اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجا ناصر عبّاس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکینِ قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔
خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے اراکین کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ 2014ء سے آپ بھائیوں سے رابطے میں ہوں۔ سیاست ساری عمر نہیں ہوتی، یہ ختم ہو جاتی ہے لیکن اراکینِ اسمبلی کا ایسا رشتہ ہونا چاہیے جو ساری زندگی قائم رہے۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہر موقع پر مذاکرات کی بات کی ہے۔ مذاکرات سے ہی سارے مسائل حل ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد کو ملنے کی اجازت دینے کا معاملہ اُٹھایا۔
صدر گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی لاہور محمد عاصم نصیر کی سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے اہم ملاقات
اپوزیشن وفد کے اراکین نے سپیکر کی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سہولت کاری کو سراہا۔
مزید :