مکہ مکرمہ : آب زم زم حاصل کرنے کے لیے نسک پلیٹ فارم پر سہولت متعارف
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ۔ وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے زم زم من نسک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔رپورٹس کے مطابق آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں نسک کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔ نسک پرمطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کرنا ہوگا۔ دیے گئے ایڈریس پر پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زم زم کی چھوٹی پلیٹ فارم
پڑھیں:
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد انتقال کرگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوگیا ۔ شہزادہ عبد اللہ بن فہد کی نماز جنازہ منگل کے روز ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں مشرقی صوبے کے سابق امیر شہزادہ محمد بن فہد کا 75 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ شہزادہ محمد بن فہد شاہ فہد کے دوسرے بیٹے تھے۔ وہ 1950 ء میں ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔