نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھارتی چینل پر آپریشن سندور 2کرنے کی بات نہیں کی، میرا کلپ اے آئی کے ذریعے حکومت نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے سوال اٹھایا کہ سب سے زیادہ دوستی مودی سے کس کی تھی؟ بغیر ویزا کے مودی پاکستان کس کے پاس آیا تھا؟،انہوں نے کہا کہ انڈیا میں کیا میری مل لگی ہے؟ مودی سے کیا ہماری دوستی ہے۔ مودی بغیر ویزا کے پاکستان آسکتا ہے لیکن ہم اپنے بھائی کی بات نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ انڈین میڈیا کے ذریعے ہمارے میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کی خبر چلائی، ہمارا میڈیا بتائے وہ خود کیوں نہیں بانی پی ٹی آئی کی خبر چلاتے، نورین نیازی کا جو کلپ وائرل کیا گیا وہ اے آئی سے بنایا گیا ہے کیونکہ میری بہن ایسی باتیں نہیں کر سکتی، اے آئی سے ویڈیوز حکومت نے بنائی ہیں۔عمران خان کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس نواز شریف کی منی لانڈرنگ کی پوری فائل ہے، نواز شریف نے نیویارک بینک کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس پوری فائل ہے جس میں ان کے انڈیا پیسے بھیجنے کے ثبوت موجود ہیں، ہم نے خود وہ فائل دیکھی ہے جو 10 سال پہلے بانی کو دی گئی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی فن لینڈ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کا اعلان چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی علیمہ خان اے آئی سے حکومت نے
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو