اسلام آباد:

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 20 تا 24 اکتوبر 9 ججز سنگل بینچز میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک اسپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سنگل بینچز میں سماعت کریں گے۔

سنگل بینچز میں شامل دیگر ججز میں جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔

پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ہوگا جب کہ دوسرا اسپیشل ڈویژن بینچ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ہوگا جو ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا۔

تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر جب کہ چوتھا ڈویژن بینچ جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان آئندہ ہفتے ڈویژن بینچ کی سماعت اور جسٹس

پڑھیں:

کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل معاملہ، تمام پٹیشینیں یکجا سماعت کیلئے منظور

ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کی تمام پٹیشینیں باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے بورڈز تحلیل کے معاملے میں وزارت دفاع، وفاقی حکومت،بورڈز صدوراور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تمام پٹیشنیں یک جا کر کے 8 دسمبر سے ریگولر سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔ پٹیشنیں راولپنڈی،چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام برطرف ممبران نے دائر کیں۔

جسٹس جواد حسن اور جسٹس رضا قریشی پر مشتمل ہائی کورٹ ڈویژن بنچ نے کہا کہ پٹیشنوں میں اہم نوعیت کا آئینی سوال اٹھایا گیا ہے۔ پٹیشن میں موقف اپنایا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کی آئینی مدت 31 مارچ 2026 کو مکمل ہونی ہے۔ چار ماہ قبل بورڈز توڑنا غیر آئینی غیر قانونی بد نیتی پر مبنی ہے۔

موقف میں مزید کہا گیا کہ توڑے گئے بورڈز بحال کئے جائیں اور عارضی تین تین رکنی نامذد بورڈز غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ میں انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ، انجینئر محمد علی مرزا کی درخواستِ ضمانت منظور
  • ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
  • لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے انجینئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی، فوری رہائی کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: عافیہ صدیقی کیس کی سماعت 20 جنوری تک ملتوی
  • کنٹونمنٹ بورڈز تحلیل معاملہ، تمام پٹیشینیں یکجا سماعت کیلئے منظور
  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں پیش رفت، ایچ ای سی کے ذریعے متعلقہ تعلیمی ریکارڈ طلب
  • جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت
  • لاہور ہائیکورٹ کی حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت، شفاف ٹرائل پر وکلا کے تحفظات