راولپنڈی:پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ، پریکٹس سیشن، ٹیسٹ میچ کےلئے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔
سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔
سی پی او نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہی ہیں، شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پاک ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میچ کے لئے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 20اکتوبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے لئے دونوں ٹیمیں لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔ کرکٹرز آج سے اسلام آباد میں پریکٹس کریں گی۔دو میچز کی سیریز پاکستان کو ایک۔ صفر کی برتری حاصل ہے۔لاہور میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے 93رنز سے اپنے نام کیا تھا۔
ٹیسٹ سیریز کے دوران شائقین کا اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔کرکٹ لورز اسٹیڈیم کے چار انکلوژرز سے فری میچ دیکھ سکیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔