معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )فاف ڈوپلیسی کے بعد معین علی بھی آئی پی ایل چھوڑ کر ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے ۔
برطانوی کرکٹر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ یہ نئی شروعات کا وقت ہے،میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے دور میں شامل ہونے پر بہت زیادہ پرجوش ہوں۔پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔
پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے یہاں اعلی معیار کی کرکٹ اور شائقین کا غیرمعمولی جوش وجذبہ قابل دید ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں۔میں ان تمام باتوں کا منتظر ہوں تاکہ بہترین یادیں میرے ساتھ رہیں ،میں ایک نئے اور خاص تجربے کے لیے تیار ہوں انشا اللہ ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر جیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30لاکھ یورو کی امداد جاری کردی تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات کیلئے شرائط پیش کردیں،چوری شدہ انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے تیار آئی پی
پڑھیں:
اعصام الحق نے ڈیوس کپ کھیلنے کا اعلان کر دیا
پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے ڈیوس کپ میں حصہ لیں گے۔
اعصام الحق نے یہ بات اے ٹی پی چیلنجز کپ کے ڈبلز فائنل میں شکست کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنا ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہے اور وہ سب کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے اپنی سب سے بڑی کامیابی کے طور پر یو ایس اوپن کے فائنل میں کھیلنا اور لیجنڈ راجر فیڈرر کو ہرانا قرار دیا۔ اعصام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے شوقین ملک میں بطور ٹینس اسٹار اپنا نام بنانا آسان نہیں تھا۔
اعصام الحق نے وعدہ کیا کہ وہ نئے ٹینس کھلاڑیوں کو فروغ دیں گے اور پاکستان میں زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس لانے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اعصام الحق نے اے ٹی پی چیلنجز مقابلوں کے آغاز سے قبل اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور ڈبلز فائنل ان کا آخری انٹرنیشنل میچ تھا۔