پشاور؛ پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پشاور:
پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا، فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس پر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔
مقامی چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروا دی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی۔ ماہانہ شرح 6.15 فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.40 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبر 5 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 5.01 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
نومبر میں پیاز 48 فیصد، زندہ برائلر چکن 17 فیصد سے زائد مہنگا، انڈے 8 فیصد تک، مچھلی 3 فیصد، آلو 2.67 فیصد تک مہنگے، تازہ پھل 2.27 فیصد، بڑا گوشت1.81 فیصد، گندم کی مصنوعات 1.61 فیصد مہنگی ہوگئی۔
کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔
ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔