کراچی(نیوز ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 245ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 46ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے کے اضافے سے 3لاکھ 82ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 54روپے کے اضافے سے 5ہزار 963روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر

پڑھیں:

حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251129-01-18
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) ملک میں پھر سے مہنگائی میں اضافے کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی 4.32 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔حالیہ ہفتے 14 اشیا ئے ضروریہ مہنگی ہوئیں اور 12 کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے بارے میں ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 28 فیصد، پیاز 10فیصد اور آلو 4.58 فیصد تک سستے ہوئے جبکہ نمک، دال چنا، لہسن، انڈے اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دال مونگ، گھی، کوکنگ آئل اور خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چینی، گڑ، بیف، بجلی، ایل پی جی، سگریٹ اور لکڑی بھی مہنگی ہوئی، مختلف شہروں میں چینی 179 سے 220 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، چھوٹے طبقے کے لیے بجلی ٹیرف میں 11 فیصد سے زاید اضافہ ہوا۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.094 فیصد کمی کے ساتھ 3.85فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.99 فیصداضافے کے ساتھ 4.70 فیصد اور 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں کمی کی رفتار 0.49فیصد اضافے کے ساتھ 4.60 فیصد رہی۔اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.28 فیصد اضافے کے ساتھ 4.40 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زاید آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.60 فیصد اضافے کے ساتھ 3.79 فیصد رہی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
  • سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر بڑھ گئیں
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو روز بعد سونا مہنگا
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
  • پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • حالیہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، ادارہ شماریات
  • ملک میں سونے کی قیمت دو روز سے مستحکم