سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج پھر بڑھ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 245ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 700 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 46ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 315روپے کے اضافے سے 3لاکھ 82ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 54روپے کے اضافے سے 5ہزار 963روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 46روپے کے اضافے سے 5ہزار 112روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر
پڑھیں:
شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑ، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چینی کی قیمتوں میں مزید اضافےکا خدشہ،شوگر سیکٹر میں نیا گٹھ جوڑسامنے آگیا،مسابقتی کمیشن نے 10شوگر ملز مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ملک میں چینی کی قیمتیں 200 سے لےکر 229 روپےکلو تک پہنچ گئیں،شوگرانڈسٹری نےکرشنگ سیزن تاخیر سے شروع کرنےکے لیے ایک بار پھرگٹھ جوڑکرلیا،نتیجےمیں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا،مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے شوگر انڈسٹری میں نئے گٹھ جوڑ پر ملز مالکان کے خلاف دوبارہ تحقیقات شروع کردیں۔
شوگرملزپرگنے کی قیمت 400 روپےفی من فکس کرنے کا الزام ہے،مسابقتی کمیشن نے گنےکی کرشنگ میں تاخیر پر 10 شوگرملوں کو شوکازنوٹس جاری کرکے 14 دن میں جواب طلب کرلیا،جواب جمع نہ کرانے پرقانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا گیا۔
کمیشن کے مطابق فاطمہ شوگر ملز میں 10 نومبر 2025 کی کارٹیل میٹنگ کی تصدیق ہوگئی۔میٹنگ میں کرشنگ 28 نومبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پنجاب شوگر کین کمشنر کی ہدایت کے مطابق 15 نومبر سے کرشنگ شروع کرنا لازمی تھا۔
سماء کی حاصل کردہ دستاویز کےمطابق کارٹلائزیشن اجلاس کے دوران بھکر، ڈی آئی خان،سرگودھا اور جنوبی پنجاب زون کے شوگرملزمالکان مسلسل رابطے میں تھے،گنے کی کرشنگ میں تاخیر سے چینی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،اس سے صارفین اور کسانوں کو اربوں روپےنقصان کا خدشہ ہے۔ ری ٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔
مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ گٹھ جوڑ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے تجارتی ایسوسی ایشنز کا پلیٹ فارم کارٹل کے لیے استعمال نہ کرنے پر زور دیا ہے۔
چینی کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ثابت ہونے پرشوگر ملز مالکان کو پہلے بھی 44 ارب روپے جرمانہ کیا گیا۔ تاہم شوگرملز ایسوسی ایشن اورمالکان نےفیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرکےحکم امتناع لے لیا۔ سپریم کورٹ نے یہ کیس دوبارہ غور کیلئے ایپلٹ ٹریبونل کو واپس بھجوا دیا تھا۔