Nawaiwaqt:
2025-12-01@11:15:13 GMT

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر بڑھ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر بڑھ گئیں

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کے اضافے سے 4,245 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 46 ہزار 862 روپے ہوگئی۔ مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,315 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار 112 روپے پر پہنچ گئی۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی 54 روپے کے اضافے سے 5,963 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 46 روپے کے اضافے سے 5,112 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

گنے کی قیمتیں مقرر کرنے میں گٹھ جوڑ پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری

گنے کی قیمتیں مقرر کرنے میں گٹھ جوڑ پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)مسابقتی کمیشن پاکستان نے پنجاب کی 10 شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے موسمی کٹائی کے آغاز اور گنے کی خریداری کی قیمت 40 کلوگرام کے لیے 400 روپے مقرر کرنے میں ساز باز کی۔تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن کے جائزے میں معلوم ہوا کہ ان ملوں کے نمائندگان نے اس سال 10 نومبر کو فاطمہ شوگر ملز کی میزبانی میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کٹائی 28 نومبر سے شروع کی جائے۔

پنجاب شوگرکین کمشنر کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفائی کی گئی تاریخ 15 نومبر تھی۔سی سی پی نے کہا کہ ملوں نے گنے کی خریداری کی قیمت 40 کلوگرام کے لیے 400 روپے مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا، جو کہ باہمی ساز باز کے مترادف ہے۔اجلاس کی صدارت فاطمہ شوگر ملز کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر رانا جمیل احمد شاہد نے کی، اور اس میں شیخو شوگر ملز، تھل انڈسٹریز کارپوریشن، تاندلیانوالہ شوگر ملز (رحمان ہجرہ یونٹ)، جے کے ون شوگر ملز، اشرف شوگر ملز اور کشمیر شوگر ملز کے نمائندگان شریک ہوئے، سراج شوگر ملز، ٹو اسٹار شوگر ملز اور حق بہو شوگر ملز آن لائن شامل ہوئے۔کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 4 کے تحت مارکیٹ میں موجود کھلاڑیوں کے درمیان قیمتیں مقرر کرنے یا کاروباری فیصلوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کسی بھی قسم کا معاہدہ یا انتظام ممنوع ہے اور یہ قانونِ مقابلہ کی خلاف ورزی ہے۔

سی سی پی نے نوٹ کیا کہ شوگر مل مالکان اور کسانوں کے درمیان مذاکراتی طاقت میں نمایاں عدم توازن ہے، مثال کے طور پر گنے کی قیمت مارکیٹ کی طلب اور رسد کے مطابق انفرادی مذاکرات کے ذریعے طے ہونی چاہیے تھی، لیکن اس کے بجائے ملوں نے مشترکہ طور پر قیمت 40 کلوگرام کے لیے 400 روپے مقرر کر دی۔اس ساز باز کے نوٹس کے بعدتمام 10ملوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 14 دن کے اندر تحریری جواب جمع کروائیں اور وضاحت کریں کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہ کی جائے، کیوں کہ انہوں نے ممنوعہ معاہدوں میں شامل ہو کر گنے کی مارکیٹ پر اثر ڈالا اور کٹائی میں مشترکہ تاخیر کے ذریعے ناجائز تجارتی فائدہ حاصل کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر خیبر پختونخوا کودہائیوں سے جنگوئوں نے تباہ کیا، مزید لڑائی کی گنجائش نہیں ، اسد قیصر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی پاکستان میں آئینی ترامیم پر تنقید آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی ملکی معاشی صورت حال کیسی ہے،وزارت خزانہ نے آوٹ لک رپورٹ جاری کردی چیئرمین سی ڈی اے کی چیف فیسیلٹیز و ایڈمنسٹریٹو سروسز آغا خان یونیورسٹی سے ملاقات انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھ گئی، پاکستان میں بھی اضافہ
  • سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • گنے کی قیمتیں مقرر کرنے میں گٹھ جوڑ پر 10شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
  • پاکستان میں سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، وجہ کیا بنی؟
  • ملک میں سونے کی قیمت دو روز سے مستحکم