ایران بھارت فطری شراکت دار ہیں، سابق ایرانی سفیر کا الوداعی نوٹ
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
ایراج الٰہی نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اسکی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایران کے سابق سفیر ایراج الٰہی نے بھارت میں اپنے سفارتی مشن کے اختتام پر انہوں نے الوداعی نوٹ میں لکھا کہ بھارت اور ایران فطری شراکت دار ہیں۔ ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے"۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس مدت کے دوران چابہار کی اسٹریٹجک بندرگاہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون فعال ہوا، ایک گیٹ وے جو جلد ہی ایران کے ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا، جو علاقائی ترقی اور عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کہ بھارت میں میرا سفارتی مشن ختم ہو رہا ہے، میں اس خوبصورت سرزمین کو اپنی پیاری اور ناقابل فراموش یادوں کے ساتھ چھوڑ کر جا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے ہمیشہ بھارت کے گرمجوش اور مہربان لوگوں کے درمیان اپنے گھر جیسا محسوس کیا، اس دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اس کی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کے لئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بھارت جلد ہی اپنا یہ مقصد حاصل کر لے گا۔
ایراج الٰہی نے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی تعریف کی اور ضرورت کے وقت ایران کے ساتھ کھڑے ہونے پر بھارت کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا "ان برسوں میں مجھے ہندوستان کے بہت سے علاقوں اور شہروں کا دورہ کرنے، اس کے مالامال ثقافتی اور تاریخی ورثے کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا "میں نے ایران اور ہندوستان کے عظیم لوگوں کے درمیان دوستی کے لازوال رشتے کو دل کی گہرائیوں سے محسوس کیا، جو تاریخ کی لہروں میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں"۔
اس کے بعد انہوں نے بھارتیوں کو ایران کا دورہ کرنے اور ان کے تہذیبی تعلقات کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ''میں تمام ہندوستانی دوستوں کو تہہ دل سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ ایران کا دورہ کریں، اس کی خوبصورتی کو خود دریافت کریں اور ہماری دونوں قدیم تہذیبوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں کا تجربہ کریں"۔ قابل ذکر ہے کہ بھارت اور ایران کے درمیان بات چیت کی ایک ہزار سال پرانی تاریخ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایراج ال ہی نے کے درمیان کہ بھارت ایران کے
پڑھیں:
جنوبی افریقا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
رانچی : جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کر دی ہے۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں پروٹیز نے 358 رنز کے بڑے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل ہی فتح اپنے نام کر لی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم نے شاندار 110 رنز کی اننگز کھیل کر بڑے ٹارگٹ کو آسانی سے حاصل کرنے میں مدد فراہم کی، میتھیو بریٹزکے 68 اور ڈیوالڈ برویس 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ٹمبا باووما 46 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
بھارت کی طرف سے پریساد کرشنا اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2، ہرشیت رانا نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور رتوراج گایئکواڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت 358 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، کپتان کے ایل راہول 66 بنا کر آؤٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانس نے 2 اور لنگی نگیڈی اور نیدرے برجر نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
واضح رہے کہ بھارت نے ویرات کوہلی کی ریکارڈ 52ویں ایک روزہ سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو پہلے مقابلے میں 17 رنز سے شکست دی تھی۔