فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک ایران میں مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا انتہائی مطلوب سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک ایران کے شہر برزی گریشنگ میں مارا گیا، جمیل عرف ٹیٹک کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوچکی ہے، ہلاک دہشت گرد جمیل بلوچستان کے ضلع پنجگور کا رہائشی تھا جو بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمیل عرف ٹیٹک کئی خونریز حملوں اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، جمیل عرف ٹیٹک فتنۃ الہندوستان کا فعال رکن اور تنظیمی نیٹ ورک کے اہم رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہا تھا۔(جاری ہے)
گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بنوں میں مغل کوٹ سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو جہنم واصل کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشتگردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، خارجی طارق کچھی کی دہشتگرد تشکیل فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی، فتنۃ الخوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کیلئے سہولت کار تھا۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتنۃ الہندوستان کا فتنۃ الخوارج الخوارج کے طارق کچھی
پڑھیں:
ایف سی دہشت گردی کیخلاف آپریشنز، قومی منصوبوں کی سکیورٹی میں ہمیشہ صف اول میں: محسن نقوی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو ظاہر کرتی ہے۔ بلکہ آپ کے حوصلے، عزم اور اس ملک کے خدمت کے جذبے کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ فرنٹئر کانسٹیبلری اب فیڈرل کانسٹیبلری بن چکی ہے اور اس فورس کی تاریخ ایک صدی سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ یہ فورس دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، سرکاری تنصیبات کی حفاظت، قومی منصوبوں کی سکیورٹی اور امن و امان کی ذمہ داریوں میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے کردار کیلئے ضروری تھا کہ اس فورس کا قانونی ڈھانچہ بھی جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس تبدیلی کیلئے قانونی اصلاحات ناگزیر تھیں اور مجھے فخر ہے کہ فیڈرل حکومت اور ہماری وزارت نے اس مقصد کے لیے مسلسل کوششیں کیں اور نئے آرڈیننس کی صورت میں تاریخی فورس کو جدید، مضبوط اور مؤثر قانونی بنیاد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے یہ بھی یقینی بنایا کہ ایف سی کے شہداء کے خاندانوں کو بہترین سہولتیں ملیں۔