بدنامی کا سبب بنے والے کو سفر کی اجازت نہیں دیںگے، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-23
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس مکمل دستاویزات ہیں انہیں سفر سے نہیں روکا جارہا اور نہ ہی روکا جائے گا۔ سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کودورہ لاہور ائرپورٹ کے دوران محسن نقوی نے یہی بات دہرائی کہ ’ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ وزیر داخلہ نے امیگریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے سفری ریکارڈز کو ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے منسلک کرنے کے نظام کا معائنہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔