دو طرفہ ون ڈے سیریز، بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو بآسانی شکست دے دی۔
میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم بھارتی ٹیم آغاز ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔ بھارت کے ابتدائی تین بلے باز صرف 18 رنز بنا سکے، جو نیوزی لینڈ کے خلاف 2019 ورلڈکپ سیمی فائنل کے بعد اُن کا کم ترین آغاز ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈر19 ورلڈکپ 2024فائنل: آسٹریلیا بھارت کو شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا
شبمان گل 10، روہت شرما 8 اور ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اننگز کے دوران 2 مرتبہ بارش کے باعث میچ کو روکنا پڑا، جس کے بعد اسے 26، 26 اوورز تک محدود کردیا گیا۔
بھارت نے مقررہ 26 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، کے ایل راہول 38 اور اکشر پٹیل 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ نتیش کمار ریڈی 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، مچل اوون اور میتھیو کوہنمین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور نیتھن ایلس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ٹی سی رینکنگ: بھارت کا گراف گرگیا، آسٹریلیا پھر سرفہرست
ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو 26 اوورز میں 131 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے 21.
جوش فلپ نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹریوس ہیڈ اور میتھیو شارٹ 8، 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا بھارت دو طرفہ سیریز شکست کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بھارت دو طرفہ سیریز کرکٹ ا سٹریلیا بھارت کو
پڑھیں:
اوپن اے آئی کو عالمی سطح پر تعطل کا سامنا، ہزاروں صارفین کیلیے چیٹ جی پی ٹی سروس ڈاؤن
دنیا بھر میں اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی سروس اچانک متاثر ہونے کے باعث لاکھوں صارفین برہمی اور پریشانی کا شکار رہے۔ منگل کی دوپہر 2 بج کر 30 منٹ (امریکی مشرقی وقت) کے بعد عالمی سطح پر صارفین نے سروس تک رسائی میں شدید مشکلات کی شکایات کیں۔
بین الاقوامی ویب سائٹ ڈآن ڈیٹیکٹر پر 39 ہزار سے زائد صارفین نے چیٹ جی پی ٹی استعمال نہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی جن میں سے 92 فیصد نے خاص طور پر چیٹ جی پی ٹی تک رسائی میں مسئلے کی نشاندہی کی۔ 7 فیصد صارفین نے اوپن اے آئی کی ویب سائٹ تک رسائی میں مسائل بتائے جبکہ 1 فیصد نے اے پی آئی تک رسائی متاثر ہونے کی شکایت کی۔
صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سروس بالکل جواب نہیں دے رہی اور ہمیشہ لوڈنگ پر ہی رہتی ہے۔کچھ صارفین نے شکایت کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا خاص طور پر ان طلبہ کو جو اس پر انحصار کرتے ہیں۔
مسئلہ تقریباً 20 منٹ بعد حل ہونا شروع ہوگیا اور صارفین نے دعویٰ کیا کہ سروس دوبارہ کام کرنے لگی ہے۔
اوپن اے آئی نے اپنی اسٹٹس پیج پر ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی بڑھتے ہوئے ایرر ریٹس کا جائزہ لے رہی ہے۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بتایا گیاکہ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کرلیے ہیں اور صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 2 بج کر 26 منٹ پر اوپن اے آئی نے پہلی بار اعتراف کیا تھا کہ صارفین مختلف سروسز میں غیر معمولی ایررز کا سامنا کر رہے ہیں، کمپنی نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مختصراً، چند منٹ پر مشتمل یہ عالمی تعطل نہ صرف لاکھوں صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنا بلکہ سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث کا موضوع بھی رہا۔